the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)

اسرائیلی وزارت داخلہ کے زیراہتمام حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی قدیم دیوار سے 20 میٹر اور مسجد اقصیٰ کی جنوبی سمت میں 100 میٹر کے فاصلے پر غیرمعمولی نوعیت کی کھدائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ تازہ کھدائیاں وادی حلوہ کے داخلی راستے میں زیرزمین ہو رہی ہیں۔
 
مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دار تنظیم"الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ" کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں جاری کھدائیاں کچھ تو سرنگوں کی شکل میں ہیں جبکہ سطح زمین پر بھی کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سطح زمین اور سرنگوں سمیت مجموعی طور پر صہیونی حکام  چھ ایکڑ رقبے پر کھدائیاں کر رہے ہیں۔ کھدائیوں اور سرنگوں کا یہ سلسلہ بیت المقدس کی قدیم دیواروں  سے صرف بیس میٹر کے فاصلے پر ہے، جو  نہ صرف قدیم دیواروں کے انہدام کا موجب بن سکتا ہے بلکہ قبلہ اول کے لیے بھی کسی سنگین خطرے سے کم نہیں ہے۔
 
اقصیٰ فاؤنڈٰیشن



کی رپورٹ کے مطابق کھدائیوں کے اس صہیونی آپریشن میں اموی، عثمانی خلافتوں کے دور میں بنائی گئی کئی تاریخی اسلامی عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ کنعانی دور کے بھی کچھ کھنڈرات تباہ کر دیے گئے ہیں اور کھدائیوں کو مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش میں زیرزمین کھو دی گئی سرنگوں کے ساتھ مربوط  کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کھدائیوں کے بعد وادی حلوہ میں ایک سات منزلہ یہودی مرکز قائم کیا جا رہا ہے، جس کے لیے سرمایہ یہودی توسیع پسندی میں مصروف تنظیم"العاد" نے فراہم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سولہ ہزار مربع میٹر رقبے پر"ہیکل توراتی" کی تعمیر جاری ہے جس کی تعمیر میں صہیونی بلدیہ کی بھی معاونت شامل ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے وادی حلوہ میں سنہ 2002ء،2003 اور 2007ء میں کھدائیوں کے بڑے بڑے آپریشن شروع کیے گئے تھے لیکن جو کھدائیاں اب شروع کی گئی ہیں۔ وہ ماضی کی نسبت نہیں وسیع رقبے پرپھیلی ہوئی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.